جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

پریشان بالکل نہ ہوں، عمران خان کا فواد چوہدری کی اہلیہ کو فون

datetime 25  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری کو فون کیا۔عمران خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ان کے شوہر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔عمران خان نے فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فوادچوہدری کی اہلیہ حبا نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے پرسنل نمبر سے کال کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔ عمران خان نے کہا آپ پریشان بالکل نہ ہوں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ ہمیں پریشرائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اہلیہ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ میرا نمبر آپ کے پاس ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو تو کال کریں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ یہ معاملہ ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں، ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔حبا چوہدری نے پرسنلی فون کرنے اور فیملی کا خیال رکھنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کیخلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر درج کرائی ہے،گرفتاری کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن ممبران کے بچوں کو کھلے عام دھمکیاں دیں، نو ماہ سے حکومت میں ہیں اور ان کی زبانیں سن رہے ہیں،اگر سیاسی گرفتاری کرنا ہوتی تو عمران خان اور فواد چوہدری جیسے لوگ کب کے جیلوں کے پیچھے ہوتے، ہمیں معلوم ہے یہ جھوٹ بولتے ہیں، ہم تنقید سننا جانتے ہیں،نواز شریف کو اقامے پر گرفتار و نااہل کر کے پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، ہمارے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا،یہ سیاسی انتقام تھا،ہمارے قائد اور رہنماؤں نے کبھی ادارے کو گالی نہیں دی، سربراہان کے بچوں اور خاندانوں کو دھمکیاں نہیں دیں، پی ٹی آئی کے آفیشل پارٹی اکاؤنٹ سے افواج پاکستان کے شہداء کے خلاف مہم چلائی گئی، یہ سب کچھ اعلانیہ کیا،فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں، اس فرق کو سمجھنا پڑے گا

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…