اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جانے والا افغان شہری کو ایئر پورٹ پر دھر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی انٹر نیشل ایئرپورٹ پر یو اے ای جانے والی ایک پرواز کے مسافروں کی معمول کے مطابق امیگریشن کلیئرنس ہورہی تھی، اس دوران ایک مسافر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔حکام نے کہاکہ خان محمد نامی مسافر نے جب امیگریشن حکام نے پوچھ گچھ کی تو وہ اپنی جائے پیدائش اور اپنے خاندان کے افراد کے حوالے سے بھی لاعلم تھا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بتایاکہ مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ افغان شہری ہے اور پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کے لئے یو اے ای جارہا تھا۔ملزم کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔
پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جانے والا افغان شہری ایئر پورٹ پر دھر لیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں میں داخلے کیلئے عمر کی نئی حد مقرر، والدین کی پریشانی میں اضافہ
-
تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، طلبا کے لئے اہم خبر
-
گریٹ گیم(چوتھا حصہ)
-
کل تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان
-
یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں ! ہنگامی الرٹ جاری
-
سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد
-
پرانی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
اسلام آباد،وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہل کار گرفتار
-
سعودی عرب کا اعتراض، پاکستان نے سوڈان کیساتھ ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی ڈیل مؤخ...
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
-
چین سے سامان لانے والے تاجروں کے لیے ٹیکس چھوٹ! بڑی خوشخبری آگئی
-
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی



















































