بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

ایرانی کرنسی کو تاریخ کا بدترین جھٹکا ڈالر کے مقابلہ میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 24  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی کرنسی تاریخ کی بدترین بے قدری کا شکار ،ایک ڈالر لاکھوں ایرانی ریال تک جاپہنچا۔ ایران میں مظاہروں اور یورپی یونین کی جانب سے مزید پابندیوں کے خدشے نے ایرانی معیشت(irani economy) کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق

ڈالر کے مقابلے میں ایران کی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر چار لاکھ ستاون ہزار ریال تک پہنچ گیا۔گزشتہ برس شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں انتیس فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ یاد رہے پاکستان میں بھی روپے کی قدر کم ہورہی ہے جبکہ ڈالر مہنگا ہوتا جارہا ہے ، پیر کے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 230 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 240 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 48 پیسے کے اضافے سے 229.67 روپے سے بڑھ کر 23.15 روپے کی سطح پر جاپہنچی۔ پیر کو یورو کی قیمت خرید 3 روپے کے اضافے سے 275 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1 روپیہ بڑھ کر 312 روپے ہوگئی، سعودی ریال کی قیمت خرید 67 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 69.70 روپے پر مستحکم رہی۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…