کراچی(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو اور ایس ای سی پی کی جانب سے بدعنوانی وبے قاعدگیوں میں ملوث اسٹاک بروکرز کے خلاف چھاپوں کی افواہوں کے باعث خوف کی فضا ہونے سے پیرکوکراچی اسٹاک ایکس چینج کریش کی صورتحال سے دوچار ہو گئی جس سے 33000 سمیت کئی نفسیاتی حدیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے206 ارب روپے سے زائد کا سرمایہ ڈوب گیا۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم نہ ہونے کے خدشات سے سیمنٹ، فرٹیلائزراسٹاکس فروخت کا رحجان غالب رہاجبکہ عالمی سطح پر تیل کی فروخت کا حجم کم ہونے سے بین الاقوامی معیشتوں کی غیرتسلی بخش صورتحال کے سبب مقامی ا?ئل سیکٹر کے حصص میں بھی فروخت کا رحجان غالب رہا، اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور پی اوایل کے حصص کی فروخت کا حجم بھی زیادہ رہا۔ ماہرین نے منگل کو بھی مندی کا تسلسل قائم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
پیر کو حصص کی وسیع پیمانے پر آف لوڈنگ کی وجہ سے مندی کی شدت ایک موقع پر1129.24 پوائنٹس کی کمی تک جا پہنچی تھی لیکن اس دوران بعض شعبوں کی نچلی قیمتوں پر خریداری بڑھنے کے نتیجے میں مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ31 لاکھ22 ہزارڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے 77 لاکھ63 ہزار 764 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے2 لاکھ71 ہزار 517 ڈالر اور میوچل فنڈز کی جانب سے69 لاکھ13 ہزار474 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔
مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 946.60 پوائنٹس کی کمی سے32944.48 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 611.37 پوائنٹس کی کمی سے20016.46 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس 1794.26 پوائنٹس کی کمی سے54574.23 ہوگیا، کاروباری حجم5.42 فیصد کم رہا اور21 کروڑ84 لاکھ 85 ہزار680 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیاں 375 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہیں جن میں34 کے بھاو¿ میں اضافہ، 332 کے داموں میں کمی اور9 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
حصص مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث 947 پوائنٹس گرگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا



















































