جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

عجیب تماشہ ہے بعض لوگ حکومت بنتی ہے تب بھی ناچتے ہیں اور گرتی ہے تب بھی ناچتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہہ دیا

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا آج بھی کہہ رہا ہوں عمران خان یہودی ایجنٹ ہے ،ہمارا مقابلہ بیرونی ایجنڈے کیساتھ ہے، عوام کی رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو وہی ہوگا جو رات میں ہوا،پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف

کے 34اراکین اور شیخ رشید احمد کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا،عجیب تماشہ ہے بعض لوگ حکومت بنتی ہے تب بھی ناچتے ہیں اور گرتی ہے تب بھی ناچتے ہیں۔نشتر ہال پشاور جمعیت لائرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک کے نظام سے علماء کو نکالنے کی بہت سی کوششیں کی گئی ،اکابرین کی کوششوں سے بنائے گئے 1973 کے آئین میں شامل اسلامی نکات پر تمام مکاتب فکر متفق ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک میں جے یو آئی (ف) سب سے بڑی سٹریٹ پاور ہے ۔ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بعض لوگوں کا تو تماشہ ہے جب حکومت بنتی ہے تب بھی ناچتے ہیں اور جب ختم ہوتی ہے تب بھی ناچتے ہیں ،ہمارا اصل مقابلہ بیرونی ایجنڈے سے ہے ،ہمارے ملک کے پڑھے لکھے لوگ جاہل بن گئے ہیں جو کہ ان کے خالی خولی نعروں پر یقین کر رہے ہیں، ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بیرونی ایجنڈے کا مقابلہ کیا اور کسی سے مرغوب بھی نہیں رہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئی نسل کر برباد کر دیا گیا مادر پدر آزاد معاشرہ بنانے کی کوشش کی گئی۔آج کے نوجوان کی سوچ کو ٹارگٹ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پختونخوا میں مذہب کی جڑیں کاٹنے کے لئے مسلط کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…