دبئی(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پر سن آصف علی زرداری کی زیر صدارت دبئی میں 6 گھنٹے اجلاس ہوا۔ ذرائع کےمطابق رہنماوں کی اکثریت نے فی الحال اجتماعی استعفوں کی تجویز مسترد کر دی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے اختیارات میں کسی دوسرے ادارے کی دخل اندازی کا معاملہ اپیکس کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، فریال تالپور ،قمر زمان کائرہ ، وزیر داخلہ سندھ سہیل سیال اور شرجیل میمن سمیت کئی رہنماوں نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنماوں کی اکثریت نے فی الحال اجتماعی استعفوں کی تجویز مسترد کر دی اور موقف اختیار کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری انداز میں اپنا موقف ایوانوں میں پیش کرتی رہے گی اور پارلیمانی سیاست سے راہ فرار اختیار نہیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کو 5سال مکمل کرنے دینا چاہتی ہے۔ لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت پرزوردیاجائے گاکہ وہ پیپلز پارٹی مخالف کارروائیاں روکے۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے اختیارات میں کسی دوسرے ادارے کی دخل اندازی کا معاملہ اپیکس کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خلاف ہونے والے میڈیا پروپیگنڈا کے بارے میں مربوط حکمت عملی بنانے کافیصلہ بھی کیا گیا۔قمر زمان کائرہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق ا?ج دوپہر ایک بجے دبئی میں میڈیا کو بریفنگ دیں گے