کندھ کوٹ(نیوز ڈیسک)کندھ کوٹ میں ڈاکوؤ ں کے خلاف رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ جس میں ڈاکوؤ ں کے 10ٹھکانے جلادیے گئے اور 10خواتین سمیت12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے رینجرز آفیسر جاوید شہید اور آفیسرآصف زخمی ہوگئے۔کندھ کوٹ میں ڈاکوؤ ں کے خلاف پیر کی شام، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی۔ جس کے دوران ڈاکووٓں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز جاوید شہید اور آصف زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 10 خواتین سمیت 12 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ڈاکوؤ ں کے 10 ٹھکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ کارروائی کے دوران ڈاکو کشتیوں کے ذریعے گھوٹکی کے علاقے میں فرار ہوگئے۔آپریشن کے بعد رینجرز نے گوٹھ عالم جاگیرانی میں چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔