منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

اعلی تعلیم یافتہ کم اہلیت والے عہدے کا حقدار نہیں، سپریم کورٹ

datetime 16  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے لیسکو کمپنی میں بھرتی سے متعلق کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ، کم اہلیت والے عہدے کا حق دار نہیں۔ لیسکو کمپنی میں لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہونے والے انجینئر کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ زیادہ تعلیم رکھنے والا، کم تعلیم والے عہدے کا زیادہ حق دار نہیں ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے

خودمختار سرکاری اداروں میں بھرتی کے معیار پر دائر مقدمے کے فیصلے میں لکھا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر انجینئر کی تعیناتی سے ادارے کی تنظیمی درجہ بندی متاثر اور کام میں خلل پڑے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ادارے نے کس شخص کو بھرتی کرنا ہے اور کس کو نہیں؟ عدالت فیصلہ نہیں کرسکتی۔ ادارے کا زیادہ اہلیت رکھنے والے کو تعینات نہ کرنا امتیازی یا من مانا فیصلہ نہیں۔ کمپنی پالیسی پر پورا نہ اترنے والا چاہے کتنا ہی زیادہ تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو بھرتی نہیں ہوسکتا۔ عدالت کا کام نہیں کہ وہ کسی امیدوار کی اہلیت کی جانچ پڑتال کرے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ اہل کو کم اہلیت والے عہدے پر تعینات کرنے کے سماجی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ کم تعلیم والے لوگوں کوروزگارکے مواقع سے محروم جب کہ اعلی اہلیت کے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ واضح رہے کہ لیسکو نے 2015 میں لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہونے والے انجینئر وقاص اسلم کو بھرتی کرنے سے انکار کیا تھا، تاہم لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالت نے انجینئر کو لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی کرنے کا حکم دیا، جسے لیسکو نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ لیسکو کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ وقاص اسلم 2015 سے کام کررہا ہے، سروس کی وجہ سے اب مخالفت نہیں کرتے۔ اس مرتبہ رعایت دے کر وقاص اسلم کو بھرتی کردیتے ہیں تاہم آئندہ کیلیے ایسی رعایت نہ دی جائے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ آئندہ زیادہ اہلیت رکھنے والا کم اہلیت والے عہدے کا حق دار نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…