لاہور (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے 4جون 2015ءکو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ءسے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ اس لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔پانچ روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے پانچ سو روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ بینکوں میں پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کا آخری دن 30نومبر 2016ءہے۔پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر 2016ءسے ختم ہو جائے گی جبکہ ایسے تمام بینک نوٹوں کے ایس بی پی بی ای سی کے فیلڈ دفاتر سے تبادلے کا آخری دن 31دسمبر 2021ءہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں