جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

datetime 14  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا، یہ بس ملیر، ایئرپورٹ سے ہوکر سی ویو تک جائے گی جس کا کرایہ پچاس روپے رکھا گیا ہے۔یہ افتتاح وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کیا ان کے ہمراہ ناصر حسین شاہ، سعید غنی بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی ے لیے پہلی الیکٹرک بس سروس شروع کی جا رہی ہے، یہ بس ماحول دوست ہے جو کس قسم کی ا?لودگی نہیں پھیلائے گی، یہ بجلی سے چارج سے ہوتی ہے اور ایک چارج پر 240 کلومیٹر چلتی ہے، بس کی شروعات ملیر ٹینک چوک سے شروع ہوگی جو ایئر پورٹ سے شارع فیصل سی ویو تک جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بس سروس ایئرپورٹ تک نہیں جاتی، پرائیویٹ ٹیکسی ایئرپورٹ تک 1500 روپے تک وصول کرتی ہے جب کہ الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جس میں کسی نے پہلے ایسی پروجیکٹ نہیں دیئے، عوام سے گزارش ہے کہ اس بس کا خیال رکھیں یہ سہولت آپ کے لیے ہے اس طرح کے مزید پروجیکٹس لائیں گے، پیپلز پارٹی باتیں نہیں کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے تین سال سے زائد عرصے تک اقتدار میں رہے لیکن ٹکے کا کام نہیں کیا، انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟ سندھ کے لیے کیا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…