پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

جونیئر لیگ میں کروڑوں کے نقصان پر پی سی بی کاکمرشل ڈپارٹمنٹ مشکل میں آگیا

datetime 14  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی چارج سنبھالنے کے بعد جہاں کئی ڈائریکٹرز کی تنخواہوں میں کمی لانے پر غور کررہے ہیں وہیں پی سی بی کے ڈائر یکٹر کمرشل عثمان وحید کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

پی سی بی کے دستاویز کے مطابق کارپوریٹ کلچر سے آنے والے عثمان وحید کی تنخواہ 9لاکھ98ہزار روپے ہے اور ذمے دار ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے مئی2022میں ذمے داریاں سنبھالی تھیں، ان کی تقرری کے بعد بورڈ نے ایک ارب روپے کی لاگت سے سب سے مہنگا منصوبہ پاکستان جونیئر لیگ کا کیا تھا جس میں 15کرو ڑ روپے کی آمدنی ہوئی اور 85کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوا،پرانے نظام میں پی سی بی، سدرن پنجاب کے علاوہ کسی ایسوسی ایشن کی ٹیم فروخت کرنے میں ناکام رہا تھا، رمیز راجا نے اپنی چیئرمین شپ میں پاکستان سپر لیگ کے تمام اسپانسر شپ معاہدوں کو حتمی شکل دے دی تھی،اب نائلہ بھٹی کو کمشنر پی ایس ایل مقرر کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل پی سی بی میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ رہ چکی ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی شعبوں کی تنظیم نو کے ساتھ کمرشل ڈپارٹمنٹ سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…