جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنا دیا، 100 دن میں الیکشن شیڈول آنے کی پیشگوئی

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 100 دن میں الیکشن شیڈول آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی، (ن) لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیرداخلہ نے تختہ لاہور لے کر آنا تھا وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آجانی چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے، اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کرلی گئی تھی ن لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لاہور کو (ن) لیگ کا پانی پت بنا دیا ہے، اب نواز شریف قل پڑھے گا، 27کلومیٹر کا جزیرہ گھیرے میں ہے، گینگ آف 5کی فاشسٹ سازش دفن ہو چکی ہے، نوازشریف کی آمد بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران نہ منہ دکھانے نہ چور دروازے سے آنے کے قابل رہے ہیں، حکمران اتحادی شرم ناک شکست کے لیے تیار رہیں، 100دن میں الیکشن شیڈول آ جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…