منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا کی مالدار خاتون نے اپنی دولت ’پالتو طوطوں‘ کے نام کر دی

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی کروڑ پتی خاتون لیسلی این مینڈل نے اپنی وفات کے بعد اپنی جائیداد کا بڑا حصہ اپنے پالتو طوطوں کے نام وقف کر دیا ہے۔ آنجہانی محترمہ کی وصیت کے مطابق ان کی دولت میں سے تقریبا ایک لاکھ ڈالرز ان کے پالتو طوطوں کیلئے ہے۔ وصیت کے مطابق ان کے پالتوں طوطوں کے مکمل خیال اور نگہداشت کیلئے ہر پیر اور جمعرات کے روز نہ صرف ان کے پنجرے کی صفائی کی جائے گی بلکہ طوطوں کی بیجوں، گاجروں اور پاپ کارن پر مشتمل من پسند غذائیں بھی انھیں بغیر ناغہ پہنچائی جائیں گی۔نیویارک کے علاقے مین ہیٹن سے تعلق رکھنے والی اس مالدار خاتون لیسلی این مینڈل نے اپنے 32 پالتوں طوطوں کیلئے نہ صرف ایک لاکھ ڈالرز کی رقم چھوڑی ہے بلکہ وصیت کی ہے کہ ان کے پالتو طوطے ان کے چار ملین ڈالرز مالیت کے گھر میں قائم چڑیا گھر میں ہی رہیں گے اور وہیں ان کی نگہداشت کی جائے۔
خاتون لیسلی این مینڈل نے اپنی قانونی وصیت میں اپنے پالتو طوطوں جو انھیں بے حد پسند تھے ان کے نام بھی درج کئے ہیں۔ ان طوطوں میں ویٹی، پورٹ، بلیکی، زیپی، ٹارا، ذارا، شاشا، پیگن، وکٹری۔ ایلی، زیک، ڈارٹ، کبی، میکس، بے بی، روتھی، پمپکن، ٹیٹو، سوزی، ٹریسی، مارگی، سیمی، اینجل، انکی، سارا، ٹینٹلی، ایوا، کوڈی، نکی، ایوس اور ڈریگن کے نام شامل ہیں۔ اپنی وصیت میں آنجہانی خاتون نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ نہ صرف ان کے طوطوں کی بہتر طریقے سے نگہداشت کی جائے بلکہ ان کو ان کی پسند کی خوراک بھی بلا ناغہ پہنچائی جائے اور ہفتہ کے دو دن ان کے پنجرے کی صفائی کا خاص انتظام کیا جائے۔واضع رہے کہ لیسلی این مینڈل امریکا کے مشہور ادیب اارٹھر ہرزوگ کی اہلیہ تھیں۔ انہوں نے اپنے سوتیلے بیٹے متھیو ہرزوگ کو اس فنڈ کا ٹرسٹی نامزد کیا ہے۔ لیسلی این مینڈل کی وصیت میں ان کی پالتو بلی کیکی اور پالتو کتے فورسٹی کی دکھ بھال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لیسلی این مینڈل روان سال جون میں 69 سال کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔ انہوں نے اپنے پیچھے پانچ ملین ڈالرز سے زائد کی دولت چھوڑی ہے۔
خیال رہے کہ 2007ء میں امریکا میں ہوٹل انڈسٹری کی ٹائیکون لیونا ہیلمسلی نے اپنے پالتو 12 ملین ڈالرز کی جائیداد چھوڑی تھی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…