لاہور( این این آئی)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کر دیا۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 2023-24 کے لئے اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والی کتابوں کا ریٹ جاری کیا، سنگل درسی کتب کی ایلوکیشن کر کے نئی قیمتوں کا تعین بھی کر دیا گیا۔
بک بورڈ کی کتب کا دو برسوں میں مجموعی اضافہ 130 فیصد سے زائد بنتا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا فائدہ ٹیکسٹ بک بورڈ کو من مانے نرخوں پر کاغذ فروخت کرنے والی ملوں، سنگل بکس کی اشاعت کرنے والے پبلشرز اور پرنٹرز کو ہو رہا ہے۔درسی کتب بھی نجی سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔ملوں نے بورڈ کو گزشتہ سال 150 روپے فی کلو دیا جانے والا کاغذ رواں سال 235 روپے فی کلو میں فروخت کیا ہے،پبلشروں اور پرنٹروں کی خواہش پر پرنٹنگ کے نرخ 120 روپے سے بڑھا کر 250 روپے تک کر دئیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان بھر کے بورڈز کی درسی کتب کی اشاعت کا 70 فیصد کام پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کرتا ہے۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کر دیا۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 2023-24 کے لئے اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والی کتابوں کا ریٹ جاری کیا، سنگل درسی کتب کی ایلوکیشن کر کے نئی قیمتوں کا تعین بھی کر دیا گیا