کراچی(نیوز ڈیسک) اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کراچی میں اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تمام مقدمات میںان پر ایک ہی الزام عائد کیا گیا،عدالت نے موقف سننے کے بعدیوسف گیلانی کی تمام مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپےمیں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھئے: الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر کی نشرو اشاعت پر پابندی
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر یوسف گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی تھی۔