واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ نے روس کی جانب سے شامی فوج کی مدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق روس نے ائیر ٹریفک کنٹرول سٹیشن اور ایک ہزار شامی فوجیوں کے لئے ائیرفیلڈ میں رہائشی سہولتیں فراہم کی ہے جبکہ ہمسایہ ممالک سے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس پہلے ہی بشارالاسد حکومت کی مدد کر رہا ہے مگر وہ اب بھاری ہتھیار فراہم کرنے اور باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں شروع کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے اور اس کے لئے لٹاکیا میں ائیرفیلڈ قائم کیا جا رہا ہے۔ اس پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب کو فون کرکے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق جان کیری نے واضح کردیا ہے کہ اگر رپورٹس درست ہیں تو اس سے شام کا تنازع مزید بڑھ جائے گا، مزید جانیں ضائع ہونگی اور مہاجرین کا مسئلہ بھی مزید شدت اختیار کر جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں