راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب بات پر میرا قانونی حق ہے میں فریق بنوں۔ آصف زرداری کے ڈرائیور نے میرے خلاف بیان دیا ہے۔ ہمیں تو گواہان میں شامل نہیں کیا گیا۔ گاڑی میں ہم تین لوگ تھے ہمیں تو گواہ نہیں بنایا گیا ، گاڑی میں عباسی اور امین فہیم تھے ہمیں تو گواہ نہیں بنایا گیا۔ عدالت سے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ریکارڈ کی استدعا کی ہے۔ ریکاڈ کے حصول کے متعلق عدالت کو نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔ عدالت نے مجھے نیں بلایا تو میں خود کیسے عدالت جاتی۔ اب میرا نام آیا ہے تو میں خاموش نہیں رہوں گی۔