ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر اسپن بولنگ آل رائونڈر شاداب خان کی وضاحت نے وجہ بیان کر دی

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کے بعد شاداب خان نے بھی وضاحت دے دی۔پاکستان ٹیم کے اسپن بولنگ آل رائونڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اسکواڈ میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ

بدقسمتی سے میری انگلی میں معمولی فریکچر ہے۔شاداب خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، 3ہفتوں میں ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا۔علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ایک اکائونٹ سے کی گئی پوسٹ پر شاداب خان نے جواب دیا کہ ایک وقت تھا جب مجھے بھی کوئی نہیں جانتا تھا۔شاداب خان نے لکھا کہ ایک مرتبہ اپنے نئے کھلاڑیوں کو موقع دے کر دیکھئے، سب میں ٹیلنٹ ہوتا ہے جو اس لیول تک پہنچتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیرسیز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔عبوری چیف سلیکٹر نے بتایا تھا کہ شاداب خان کو کہا گیا کہ پہلے بولنگ کرائیں پھر بتائیں کہ کیسا محسوس کر رہے ہیں جس کے بعد شاداب نے بتایا کہ انہیں انگلی میں تکلیف ہے اس لیے ان کو آرام دیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11اور 13جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…