پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز امام الحق 83 رنز پر آؤٹ

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز سعود شکیل کی سنچری اور امام الحق اور سرفراز کی شاندار کار کر دگی کے باوجود پاکستانی بیٹرز پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 449 رنز کو عبور نہ کرسکے، قومی ٹیم نے نو وکٹوں کے نقضان پر 407رنز بنا لئے ، پہلی اننگز میں اب بھی 42رنز کا خسارہ باقی ہے ۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 124اور ابرار احمد صفر پر وکٹ پر موجود ہیں ،امام الحق 83اور سرفراز احمد 78رنز کے ساتھ نمایاں رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل تین اور اش سودھی نے دو ،سائوتھی ،ہنری اور مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ بد ھ کو پاکستان کی جانب سے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 154 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز پر بیٹنگ شروع کی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے دن کے ابتدا میں سنبھل کر بیٹنگ کی اور اسکور کو 182 تک پہنچا یا تاہم 83 کے اسکور پر بیٹنگ کرنے والے امام الحق اس موقع پر ایک غیر ذمے دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر کو کیچ دیکر پویلین جا بیٹھے ،امام الحق کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔چار وکٹیں گرنے کے بعد سعود کا ساتھ دینے تجربہ کار سرفراز آئے اور دونوں نے ابتدائی طور محتاط بیٹنگ کی ،دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور ساتھ اسکور میں اضافہ اور خسارہ بھی کم کرتے رہے۔

دونوں نے کھانے کے وقفے کے بعد بھی بہترین بیٹنگ کا سلسلہ برقرار رکھا اور اس دوران سرفراز احمد نے اپنی لگاتار تیسری نصف سنچری اسکور کی۔دوسرے اینڈ سے سعود شکیل نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔دونوں نے مشکل وقت میں 150 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور پاکستان کو بہتر مقام تک پہنچا دیا تاہم اس مرحلے پر کیوی کپتان پارٹ ٹائم باؤلر ڈیرل مچل کو باؤلنگ پر لائے جن کی پہلی گیند پر بال بال بچنے کے باوجود ایک گیند بعد سرفراز اسٹمپ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

انہوں نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔جب میچ کے تیسرے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے تھے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 112 رنز درکار تھے۔ کھانے کے وقفہ کے بعد پاکستانی ٹیم کے بیٹر آغا سلمان بھی 41رنز پر آئوٹ ہوئے جس کے بعد حسن علی اور نسیم بھی زیادہ وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور چار ، چار رنز بنائے جبکہ میر حمزہ بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین جا بیٹھے ۔

تیسرے روز کھیل ختم ہوا تو سعود شکیل 124 اور ابرار احمد صفر پر وکٹ پر موجود ہیں ۔ قبل ازیںمیچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جواب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے ۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…