کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی ختم ہوگئی۔ کراچی میں یوم دفاع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لئے پابندی لگائی گئی تھی جس میں توسیع نہیں کی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈبل سواری پر پابندی 6ستمبر تک لگائی گئی تھی جو رات 12 بجے ختم ہوگئی۔