اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی تعلیمی اداروں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی اسکولوں میں گزشتہ 3 برسوں میں 600 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی جس میں بچے ہی ملوث پائے گئے ہیں۔برطانیہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسکولوں میں جنسی بنیادوں کے 5500 واقعات اور 4000 حملے بھی ہوئے ہیں جن میں نازیبا ٹیکسٹ بھیجنے، اپنی اور دوسروں کی اخلاق باختہ تصاویر ایم ایم ایس کرنے اور فحش باتوں کی تشہیر شامل ہیں۔ رپورٹ کرنے والے 1,500 متاثرین بچوں کی عمر 13 یا اس سے بھی کم رپورٹ کی گئی ہے۔برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کی تنظیم این ایس پی سی سی کے مطابق بچے انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھ کر حقیقی زندگی میں ان پر عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ بہت خوفناک رحجان ہے۔ تھوڑے بڑے بچے انٹرنیٹ پر موجود ویڈیوز دیکھ کر خود ایسے کام کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے جب کہ بہت ہی کم عمری اور پرائمری کلاسوں کے طالب علم جو کچھ بھی دیکھتے ہیں اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خود انہیں اس کا شعور بھی نہیں ہوتا۔برطانوی خبررساں ایجنسی کو ایک طالبہ نے بتایا کہ اسے اسکول کے اسٹور روم میں اس وقت ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جب اس کی عمر صرف 15 سال تھی اور ایک اور لڑکے نے بتایا کہ اسکول خالی ہونے پر اس کے 3 دوستوں نے اس پر جنسی حملہ کیا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…