سٹیل مل ملازمین 3 ماہ کی تنخواہ سے محروم

7  ستمبر‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ نظر اندازکرنے کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کیلیے بیل آؤ ٹ پیکیج مسترد کرنے کے بعد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے اور ملازمین جون،جولائی اور اگست کی تین ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں جبکہ رواں ماہ کے آخر پر عید الضحیٰ کے باعث ملازمین کو سنت ابراہیمی کے فریضے سے بھی محروم رہنے کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں ملازمین کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیل مل ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے کیونکہ ملازمین شدید تنگدستی کا شکار ہوگئے ہیں اور ملازمین کیلیے بچوں کی پڑھائی کے اخراجات اور گھر چلانے کے معاملات پورا کرنے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…