جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے

سلسلے میں بیلٹ پیپرز تمام ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیے گئے،بیلٹ پیپرزڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آراوز کے حوالے کئے گئے۔الیکشن کمیشن کی جانب ریٹرننگ افسران کو چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط واپس بھجوادیا۔صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا ہے۔صدر مملکت کے مطابق اس بل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی، وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی جو جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔ایوان صدر کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مندرجہ ذیل غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہو سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…