جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

متعدد ہول سیل ڈیلرز سرکاری آٹے کی چوری میں ملوث نکلے ، رات کے اندھیرے میں آٹا غائب کرنا معمول بن گیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

رائے ونڈ (این این آئی)رائے ونڈ کے متعدد ہول سیل ڈیلرز سرکاری آٹے کی چوری میں ملوث نکلے ،ڈیلرز ہزاروں تھیلے ملنے کے باوجود عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے سے انکاری ہیں،رات کے اندھیرے میں آٹا غائب کرنا معمول بنا لیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو

سستا آٹا فراہم کرنے کی کاوشوں کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پا رہے ،رائے ونڈ کے چندہول سیل آٹا ڈیلرز فلور ملز انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہزاروں تھیلے وصول کرنے کے باوجود عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے سے انکار ی ہیں۔ذرائع کے مطابق چند آٹا ڈیلرز رات کے اندھیروں میں آٹا ٹرکوں میں لوڈ کروا کر اسمگلنگ کروا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق آٹا چور ڈیلرز فلور ملز انتظامیہ کی ملی بھگت سے بھاری مقدار میں آٹا وصول کررہے ہیں چند تھیلے نمائشی رکھنے کے بعد عوام کو 1295روپے کا تھیلا 1500روپے تک فروخت کررہے ہیں ۔فلور ملز کی ملی بھگت سے آٹا بھاری مقدار میں منگواکر عوام کو دینے کی بجائے مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رائے ونڈ تحصیل کی حدود میں واقع 40 فلور ملز مالکان گندم کاپورا کوٹہ لینے کے باجود آٹا مارکیٹ میں کم بھیج رہی ہیں۔ رائے ونڈ کے متعدد ہول سیل ڈیلرز سرکاری آٹے کی چوری میں ملوث نکلے ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…