اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

نئے سال کے آغاز پر روس نے یوکرائن پر میزائل حملوں کی بارش کردی

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

ماسکو (این این آئی )روس کی جانب سے3 روز کے دوران دوسری بار میزائل حملوں کے نتیجے میں نئے سال کے موقع پر یوکرین دھماکوں سے لرز اٹھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ دارالحکومت میں سلسلہ وار دھماکوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوئے۔ شہر میں 10 زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

کیف کے میئر نے بتایا کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں ایک جاپانی صحافی بھی شامل ہے جسے ہسپتال لے جایا گیا۔شہر کی انتظامیہ کے مطابق کیف شہر کے مرکز کے جنوب میں واقع ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرے ضلع میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔یوکرین کے صدارتی دفتر کے ایک عہدیدار کیریلو تیموشینکو نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ہنگامی بنیادوں پر خدمات فراہم کرنے کے لیے جائے وقوعہ کی جانب مدد بھیجی جا رہی ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔روس کی جانب سے حملوں کی زد میں یوکرین کے دیگر شہر بھی آئے، میکولائیو کے جنوبی علاقے میں مقامی گورنر وٹالی کِم نے ٹیلی ویژن پر بتایا کہ حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ۔ٹیلی گرام پر ایک علیحدہ پوسٹ میں وٹالی کم نے کہا کہ روس نے حملوں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنایا، تاہم روس کی جانب سے ان دعووں کی تردید کی گئی تھی۔عہدیدار نے جنوبی صنعتی پاور ہاس شہر زپورزہزیا میں بھی حملوں کی اطلاع دی جس کی تصدیق کرتے ہوئے کیریلو تیموشینکو نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔یوکرین کی وزارت دفاع نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ شہری انفرااسٹرکچر پر ہر نئے میزائل حملے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ یوکرینی شہریوں کا یہ موقف مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ پیوٹن حکومت کے مکمل خاتمے تک لڑنے کی ضرورت ہے۔

یوکرین کی فوج نے کہا کہ یوکرین کے فضائی دفاع نے گزشتہ روز سہ پہر روس کی جانب سے داغے گئے 20 میں سے 12 میزائلوں کو مار گرایا۔یوکرین کے کمانڈر انچیف جنرل ویلری زلوزنی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ روس نے 20 سے زیادہ کروز میزائل داغے تھے، ہمارے فضائی دفاع نے 12 کروز میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…