جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

عون چوہدری کے انکشافات پر جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا رد عمل سامنے آگیا

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری کی جانب سے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کے درمیان ہوئی گفتگو کے حوالے سے کیے گئے

انکشافات پر ثاقب نثار کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان ریٹائرڈ ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اعلیٰ ترین فوجی افسروں سمیت کسی میں یہ جرات نہیں تھی کہ کوئی رعایت حاصل کرنے کیلئے ان سے رابطہ کرے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تحریری جواب میں کہا کہ عمران خان اپنے یا جہانگیر ترین کیلئے مجھ سے رابطہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی ساتھ تھے جن کے کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا تھا کہ ‘حلفاً کہتے ہیں کہ عمران خان نااہلی کیس میں عمران خان کے ڈاکیومنٹ پورے نہیں تھے، عمران خان کو صادق اور امین قرار دلوانے کیلئے بیلنسنگ ایکٹ کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا۔‘عون چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ’جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن آئی تو خود عمران خان نے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو فون کیا کہ اسے مسترد کردیں اور جہانگیر ترین کو نااہل رہنے دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…