جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

پرویز الہیٰ نے ن لیگ سے بات کرنے کا کہا، سب کو راضی کیا تو یہ بنی گالہ چلے گئے،چودھری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کا حیرت تہلکہ انکشاف

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے خود کہا کہ ن لیگ سے بات کریں اور جب چوہدری شجاعت نے سب کو راضی کر لیا تو یہ بنی گالہ چلے گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں چوہدری شافع حسین نے کہاکہ جب پرویز الٰہی بنی گالہ جا رہے تھے تو چوہدری شجاعت نے تین بار کہا وعدوں کو ذہن میں رکھنا جبکہ مونس الہیٰ نے کہا کہ فون آیا، فون پر ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔شافع حسین نے کہاکہ پی ڈی ایم نہ بنتی تو پرویز الٰہی کو عمران خان نے بھی آفر نہیں کرنی تھی، کچھ ہفتے پہلے لگا پرویز الٰہی آرہے ہیں لیکن وہ عمران کی طرف چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پنجاب اسمبلی ابھی تحلیل نہیں ہو گی، خاندان کے ایک دو لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ہی اکیلے سیاست کرنی ہے، ہمیں اکٹھے چلنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگلے نہیں چاہتے، خاندان میں کوشش کی گئی کہ میں الیکشن نہ لڑوں۔حال ہی میں مسلم لیگ ق سے نکالے گئے کامل علی آغا کو منافق آدمی قرار دیتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وہ چوہدری شجاعت سے کام لیتا رہا اور مخالفت میں آگیا، کامل آغا نے جو لفظ استعمال کیے وہ کہلوائے گئے یا کہنے کی اجازت دی گئی۔چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا مسئلہ کئی سال سے ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ اور نوکریوں کیلئے پیسے لیے جا رہے ہیں، کرپشن کھلے عام ہو رہی ہے لیکن شاید اب کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…