جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے اور پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنیکا فیصلہ

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جتنے بھی کھلاڑی تھے ان کے معاہدوں میں توسیع کر دی گئی ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی سی بی میں زیادہ تنخواہ لینے والوں سے بات کی ہے جو رہنا چاہتے ہیں رہیں ہم تنخواہوں میں کمی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منظوری لے لی ہے، قومی ٹیم میں جلد دو بڑی کرسیاں ہلنے والی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے غیر ملکی کوچز کی تقرری، پی سی بی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے کی منظوری بھی دی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے کے فیصلے پر رد عمل میں امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئرکر دیئے۔گزشتہ روز نجم سیٹھی کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی جائے گی،پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کردیا جائے گا۔جونیئر لیگ کو شروع کروانے والے رمیز راجا نے امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کیے کہ تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے، ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے۔سابق چیئرمین نے لکھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی اور اسے ختم کردیا گیا، یہاں تک کہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…