لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 اور اے ٹیم کے ٹوورز باقاعدگی سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کی اے ٹیم اور انڈر 19 کے ہر سال چار ٹوورز کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔پی سی بی نے دوسرے بورڈز سے بات چیت کا عمل شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا، ساتھ افریقا اور انگلینڈ کے ٹوورز ترجیحات میں شامل ہیں۔ سال 2023 میں جونیئر کرکٹرز کا بھرپور کیلنڈر بنایا جائے گا۔