نئی دہلی(نیوزڈیسک)نئی دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اے پی شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان محمد افضل گورو اور بھارتی مسلمان یعقوب میمن کی پھانسیوں میں سیاسی عمل دخل کارفرما تھا کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اے پی شاہ نے نئی دہلی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ یعقوب میمن کی پھانسی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ججوں کے نکتہ نظر میں تضاد تھا ،انہوں نے کہا کہ ججوں کو سیاسی عمل دخل سے مبرا ہونا چاہیے کیونکہ یہ بات انکے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔