پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

فواد چوہدری کے رکن قومی اسمبلی بھائی پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما طارق فضل چوہدری نے فواد چوہدری کو اپنے ضلع اور گھر کی خبر لینے کا بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے رکن قومی اسمبلی بھائی پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے ممکن نہیں تھا، عدالتی فیصلے کا احترام ہے، عدالت میں وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن اسلام آباد میں قائم کیے گئے ہیں، ایک پولنگ اسٹیشن پرپولیس اور پولنگ اسٹاف سمیت 20سے25 افراد درکار ہیں۔طارق فضل چوہدری نھے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا،عدالتی فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر،ہمیں عدالتوں کا احترام ہے،سامان کی ترسیل اور سیکیورٹی فراہم کرنا ایک دن میں ممکن نہیں تھا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ آئندہ عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا،وفاقی حکومت نے یونین کونسل کی تعداد 125 کر دی گئی ہے ،نئی یونین کونسل کی حلقہ بندیاں ہونی ہے۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کیایکٹ میں بھی تبدیلی کی جا چکی،بل صدر کیپاس ہے، 10 دن کے اندر دستخط کرنے ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…