منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر سکول ٹیچرز کا دھرنا رنگ لے آیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں قائم رہائش گاہ کے باہر اسکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔زمان پارک کے سامنے سیکنڈری اسکول اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے

کے لیے اینٹی رائٹس کے دستے اور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچی اور عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستوں پر سکیورٹی سخت کی گئی۔ زمان پارک کے باہر واٹر کینین اور قیدیوں والی وین پہنچائی گئی۔ٹیچرز سخت سردی کے باوجود کئی گھنٹے تک زمان پارک کے باہر احتجاج پر بیٹھے رہے جس کے بعد انتظامیہ نے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوگئے۔ احتجاجی اساتذہ کے رہنما نے بتایا کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے اور حکومت نے گریڈ سولہ کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پنجاب بھر کے اساتذہ پانچ دن سے کلب چوک، مال روڈ اور کینال روڈ پر زمان پارک کے باہر دھرنا دے رہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10ہزار سے زائد اساتذہ 14 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، حکومت وعدے کرتی ہے لیکن مستقل نہیں کرتی۔جمعے کی شام بھی خون جمادینے والی سردی میں مظاہرین نے زمان پارک کے باہر دھرنا دیا۔اساتذہ کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں شدید سردی کے باوجود بچے اور خواتین بھی شامل رہے۔دھرنے کے باعث مال روڈ، مغل پورہ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام رہا۔اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ پنجاب حکومت اساتذہ کو نوکریوں پر مستقل کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…