لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر حنا پرویز بٹ نے سیاسی مخالف پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تعریف کر کردی جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ۔نجی ٹی وی پروگرام کے دوران اینکر کی جانب سے حنا پرویز بٹ سے پوچھا گیا کہ عمران خان کی کوئی ایک خوبی بتائیں جو آپ چاہتی ہوں کہ کاش یہ خوبی میرے اندر بھی ہو۔جواب میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان بڑے مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور وہ کبھی ہار نہیں مانتے۔حنا پرویز بٹ کے عمران خان کی تعریف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔۔اس سے قبل بھی نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے عمران خان کی تعریف کی تھی۔