واشنگٹن(نیوزڈیسک)شام کی حمایت میں روس کا انتہائی بڑا اقدام،امریکہ کے صبر کاپیمانہ لبریز،دھمکی دے ڈالی،روس کی طرف سے شامی تنازعے میں براہ راست شامل ہونے کی خبروں پر امریکی حکومت نے روس کو تصادم کے خطرات سے متنبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بذریعہ ٹیلیفون اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کو متنبہ کیا کہ روس شامی تنازعے میں براہ راست شامل ہونے سے باز رہے۔ یہ بات امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے واضح کیا کہ اگر یہ رپورٹیں درست ہیں تو ایسے اقدامات تنازعے کو مزید بڑھا سکتے ہیں جس کا نتیجہ نہ صرف معصوم جانوں کا مزید بڑے پیمانے پر زیاں اور مہاجرین کے مسئلے میں اضافے کی صورت میں نکل سکتا ہے بلکہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف سرگرم اتحادی افواج اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شامی تنازعے پر بات چیت کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر میں نیویارک میں جاری رہے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں