اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

کراچی ٹیسٹ میں ولیمسن کی ڈبل سنچری، کیویز نے اننگز ڈکلیئر کردی

datetime 29  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی ٹیسٹ میں ولیمسن کی ڈبل سنچری، کیویز نے اننگز ڈکلیئر کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی)کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔کین ولیمسن کی جانب سے پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی گئی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور آج بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کر رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود ہیں۔دوسری جانب کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامران غلام کو ڈائریا کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا بھی فلو کے باعث گرانڈ میں نہیں آئے اور ان کی جگہ حسن علی فیلڈنگ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بابر اعظم بھی فلو کے باعث کافی دیر بعد میدان میں اترے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…