ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان: مسلح افراد کا بس پر حملہ، 13 افراد ہلاک

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بس پر حملہ کر کے 13 لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو بلخ صوبے کے زری ضلع میں پیش آیا۔ ضلعی گورنر جعفر حیدری نے کہا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق شیعہ ہزارہ برادری سے ہے۔گزشتہ ماہ مسلح افراد نے مشرقی افغانستان میں ایک گاڑی میں سفر کرنے والے 12 شیعہ ہزارہ افراد کو اغوا کر لیا تھا اور اس واقعہ سے چند روز قبل ہی اسی علاقے میں مشتبہ طالبان جنگجوو¿ں نے ہزارہ برادری کے ہی چار افراد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا۔گورنر بلخ کے ترجمان منیر احمد فرہاد نے کہا کہ اس واقعے کے تحقیقات کے لیے ایک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔حالیہ مہینوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان حملوں میں تیزی آئی اور یہ حملے اب ملک کے شمالی علاقوں تک پھیل گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ قندوز صوبے میں مسلح افراد کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں لگ بھگ 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اقوام متحدہ کے مطابق 2015ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران افغانستان میں لڑائی اور حملوں میں تقریباً 5,000 افراد ہلاک ہوئے اور بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے 70 فیصد ہلاکتیں طالبان کے حملوں میں ہوئیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…