جوہا نسبرگ(اے ایف پی) جنوبی افریقا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے حکام کا کہنا ہے کہ تاوان کے لئے اغوا کی وارداتوں میں اضافے کے بعد پولیس حکام نے عوام کو اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے خصوصی ہدائت جاری کی ہیں اور دعوٰی کیا ہے کہ اغوا برائے تاوان کے جرائم میں ملوث گروہوں کو پاکستان اور موزمبیق سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔