اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب، مسجدالحرام میں چینی زبان میں اسلامی اسباق کا آغاز

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے مسجد الحرام میں دنیا کی دیگر بڑی زبانوں کی طرح چینی زبان میں بھی اسلامی اسباق کا آغاز کر دیا۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی شعبے کے ڈائریکٹر صالح الرشیدی کا کہنا تھا کہ اسلامی اسباق اب 14 زبانوں انگریزی، اردو، فرانسیسی، ہاسا، ترک، مالائی، انڈونیشی، تامل، ہندی،

بنگالی، فارسی، روسی، بورنیو اور چینی میں دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی نگرانی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے شعبہ ترجمہ نیکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد غیر عربی بولنے والوں کی مدد کرنا ہے جو مسجد الحرام میں ان کلاسز میں شرکت کرتے ہیں۔صالح الرشیدی نے کہا کہ ہر ماہ 7 ہزار سے زیادہ افراد یا تو اسباق کے بیک وقت ترجمے کے ذریعے یا جنرل پریذیڈنسی کے سوشل میڈیا پر شائع اقتباسات کے ذریعے خدمات حاصل کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حج اور عمرے کی وزارت نے حال ہی میں عازمین کو مناسک حج سے آگاہی کے لیے ایک مختصر فلم دی جرنی آف اے لائف ٹائم لانچ کر لی ہے۔سعودی وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے زیراہتمام یہ منصوبہ 9 زبانوں عربی، انگریزی، اردو، فرانسیسی، بنگالی، فارسی، ہاسا، انڈونیشین اور ترک میں دکھایا جائے گا، یہ فلم 800 سے زیادہ اداکاروں کے ساتھ 7 ہفتوں میں 14 سے زیادہ مقامات پر فلمائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نائب وزیر ہشام سعید نے کہا کہ سعودیہ کی جانب سے اس فلم کو ان فلائٹ کے تفریحی نظام پر بھی نشر کیا جائے گا جو ایئر لائن اور اوقاف کی جنرل اتھارٹی کے درمیان ایک معاہدے کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم میں عازمین کے گھر سے نکلنے کے وقت سے لے کر ادا کیے جانے والے تمام مناسک پر توجہ دی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حج اور عمرہ چینل ایجوکیشنل گائیڈ پروگرام سمیت اضافی خصوصیات فراہم کرتا ہے جس میں گزشتہ سال شروع کیے گئے 13 گائیڈز بھی شامل ہیں۔مذکورہ فلم عازمین حج کو رہنمائی فراہم کرے گی، جس میں یوم عرفات، عید الاضحی، ایام تشریق، بھیڑ والے علاقے، جمرات کے پل کے کھلنے کے اوقات اور متعدد اسلامی مقامات شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں، پروازوں کے اوقات اور الحرمین ایکسپریس ٹرین کا شیڈول بھی دکھایا گیا ہے جو مکہ، مدینہ اورجدہ کو آپس میں ملاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…