جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

پاکستان کی بڑی ٹیکسٹائل کمپنی کا جزوی طور پر آپریشن معطل کرنے کا اعلان

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں میں سے ایک نشاط چونیاں لمیٹڈ نے سرمایہ کاروں کو اطلاع دی کہ مارکیٹ کے حالات کی وجہ سے متعدد اسپنڈلز عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمع دستاویزات میں نشاط چونیاں لمیٹڈ (این سی ایل)نے بتایا کہ کمپنی کے

اسپننگ ڈویژن میں 2 لاکھ 19 ہزار 528 اسپنڈلز اور 2 ہزار 880 روٹرز ہیں تاہم کمپنی نے مارکیٹ کی صورت حال کے پیش نظر عاضی طور پر ایک مہینے بعد 51 ہزار 360 اسپنڈلز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس میں بتایا گیا کہ باقی یونٹس بدستور کام جاری رکھیں گے جبکہ بند کیے جانے والے اسپنڈلز کو صورت حال بہتر ہونے پر چلایا جائے گا۔نشاط چونیاں لمیٹڈ ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے عارضی طور پر کام معطل کیا ہے، اسے کے علاوہ کچھ دنوں کے لیے کام بند کرنے والی کمپنیوں میں انڈس موٹر کمپنی، پاک سوزوکی کمپنی لمیٹڈ، بولان کاسٹنگ، بلوچستان ویلز لمیٹڈ، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ لحاظ سے 7.75 فیصد کمی ہوئی تھی، آٹوموبائلز میں 30.56 فیصد، ٹیکسٹائل میں 24.62 فیصد، مشینری اور آلات میں 38.01 فیصد، لکڑی کی مصنوعات میں 81.75 فیصد، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور آپٹیکل مصنوعات میں 25.66 فیصد جبکہ دواسازی میں سالانہ لحاظ سے 18.56 فیصد کمی واقع ہوئی۔19 دسمبر کو انڈس موٹر کمپنی(آئی ایم سی)نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی جانب سے درآمدات کی منظوری میں تاخیر کے سبب پرزہ جات کی کمی کی وجہ سے 20 سے 30 دسمبر تک پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔خط میں لکھا گیا تھا کہ سی کے ڈی کٹس اور پرزہ جات کی درآمد کی منظوری میں تاخیر اور وینڈرز کے لیے خام مال کی درآمد اور کلیئرنس میں مشکلات درپیش ہیں، کہا گیا کہ اس کی وجہ سے ملک میں پرزہ جات کی قلت ہو گئی، جس کے نتیجے میں سپلائی چین اور پیداواری سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے۔مرکزی بینک نے مئی می مجاز ڈیلرز سے کہا تھا کہ وہ متعدد ایچ ایس کوڈز کے تحت آنے والی اشیا کی درآمد کے لیے پیشگی اجازت لیں، جس میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری اور موبائل فونز اور کاروں کے لیے سی کے ڈی بھی شامل ہیں۔تاہم گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خام مال اور برآمد کنندگان کی ضروریات کے لیے

درکار متعدد ضروری اشیا کی درآمدات پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق مرکزی بینک نے 2 جنوری 2023 سے اپنی سابقہ ہدایات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اسٹیٹ بینک کو پہلے سے جمع شدہ درآمدی لین دین کی درخواستوں کی منظوری کی راہ ہموار ہوگی۔مرکزی بینک نے بینکوں کو کہا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے دی گئی

فہرست کے تحت درآمدات کیلئے اشیا کو لازمی ترجیح دیں۔نئے سرکلر کے تحت ضروری اشیا مثال کے طور پر خوراک (گندم، خوردنی تیل وغیرہ) اور دواساز (خام مال، زندگی بچانے والی ضرورتی ادویات)، سرجیکل آلات (اسٹنٹ وغیرہ)کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے تاہم یہ شعبے شدید دبا کا شکار ہیں اور انہیں زندگی بچانے والی جیسی ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…