اسلام آباد (آئی این پی ) بجلی شارٹ فال میں اضافہ کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، شارٹ فال 4 ہزار 321 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 500 13 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ پن بجلی سے 500 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ، نجی بجلی گھروں سے 5555میگاواٹ، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ، بگاس سے 42 میگاواٹ جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔ ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں خلیج کے باعث ملک کے شہری علاقوں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں منگلا ڈیم کے 8 یونٹ بند، پن بجلی کی پیداوار 1.8ملین یونٹ یومیہ تک محدود ہوگئی، ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی آچکی ہے ، منگلا پاور ہائوس سے پیداوار 1000 میگاواٹ سے کم ہوکر 18لاکھ یونٹس یومیہ تک آگئی۔
بجلی شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
سونا مہنگا اور چاندی سستی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے



















































