جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے تین میچوں پر مشتمل

ایک روزہ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ سپر لیگ کے تینوں میچ نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹرز ٹیسٹ کے بعد شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے 16 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان اس وقت جاری پاکستان کپ کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا۔ایک روزہ سیریز کے لیے اوپنر شرجیل خان کو بھی شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے جنوری 2017 میں اپنا 25 واں اور آخری ایک روزہ میچ کھیلا تھا۔شان مسعود بھی ان ممکنہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کا اعلان عبوری سلیکٹرز نے کیا ہے، شان نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ممکنہ اسکواڈ میں 6 ایسے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے تاحال ایک روزہ میچ میں ڈیبیو نہیں کیا، ان میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔اسکواڈ میں تجربہ کار بلے باز فخرزمان، خوشدل شاہ اور نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں شامل زاہد محمود کو شامل نہیں کیا گیا۔اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہونے کی وجہ سے جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان، طیب طاہر شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…