اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

کرکٹ میں پہلا رول ماڈل شاہد آفریدی نہیں بلکہ کون ہے ؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے دو فاسٹ بولرز اور بیسٹ فرینڈز حارث رئوف اور شاہین شاہ آفریدی کی دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں حارث شاہین سے ہونے والے سسر سے متعلق گفتگو کررہے ہیں ۔گزشتہ روز شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے

لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں بولرز نے اپنے مداح طالب علموں سے مزاحیہ گفتگو کی اور سوالات کے جواب دئیے۔ایک مداح نے شاہین سے سوال کیا کہ کرکٹ میں وہ کس سے متاثر ہوئے یا ان کیلئے رول ماڈل(مثالی شخصیت)کون ہے؟جس پرشاہین نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ کرکٹ میں ہر کسی کا کوئی نا کوئی رول ماڈل ہوتا ہے، میرے بھی ہیں، سب سے پہلے بڑے بھائی ریاض آفریدی اور پھر شاہد آفریدی۔فاسٹ بولر کے جواب پر جہاں مداحوں نے تالیاں بجائیں اور خوشی سے نعرے لگائے وہیں حارث کو مستی سوجھی۔انہوں نے فوراً شاہین سے مائیک لے کر کہاکہ کوئی اور ہو نا ہو، شاہد آفریدی تو ضرور اس کے رول ماڈل ہیں۔یہ کہتے ہی حارث اور شاہین قہقہہ لگاکر ہنس پڑے جبکہ اسٹیج پر موجود دیگر لوگ بھی ہنسنے لگے۔اس کے علاوہ ایک اور مداح نے شاہین سے ان کے پسندیدہ انٹرنیشنل وکٹ کے بارے میں پوچھا جس پر حارث نے فورا جواب دیا کہ شاہین کی پسندیدہ وکٹ بھارتی بیٹر کے ایل راہول کی تھی۔بعدازاں شاہین نے جواب دیا کہ میں نے ایک مرتبہ سسر جی کو آئوٹ کیا تھا، انہیں آئوٹ کرنے کا احساس بہترین تھاکیونکہ میں نے اپنے رول ماڈل اور ہیرو کو آئوٹ کیا تھا، ہر بندے کا خواب ہوتا ہے کہ اپنے ہیرو کو آئوٹ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…