لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہوتا ہے، عمران خان کی حکومت کے بعد رمیز راجہ کو خود چلے جانا چاہیے تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں ہر بندہ دکھی دکھائی دیا۔بورڈ ملازمین، فرنچائز مالکان سمیت ان کے ساتھی کھلاڑی بھی دکھی دکھائی دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ 6 ٹیموں سے پاکستان کرکٹ 200 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی تھی، رمیز راجہ کا رویہ ون مین شو رہا ہے، جسے وہ خود بھی تسلیم کرتے رہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ نجم سیٹھی ڈپارٹمنٹ کرکٹ بحال کرنا چاہتے ہیں اس سے کھلاڑیوں کا پول بڑھے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمیز راجہ کے پاس کام کرنے کا موقع تھا اب نجم سیٹھی کو کام کرنے دیں۔
رمیز راجا کا دور ون مین شو رہا، ہر بندہ دکھی دکھائی دیا،عاقب جاوید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































