اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جج صاحبان کو 5 سال کیلئے لا ء سکول بھیجنا چاہیے تاکہ قانون پڑھ سکیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں

فواد چودھری نے کہا کہ پہلے لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دئیے، اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لا ء سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔علاو ہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپیکر کہہ رہے ہیں میںلاڑکانہ میںہوں۔اطلاعات آرہی ہیںکہ اس کے بعد وہ آسٹریلیا جارہے ہیں۔اگر یہ استعفے منظور نہیں کرتے تو ہمیںسپریم کورٹ جانا پڑے گا۔ شدید دھند میں 100ارکان اسمبلی اسلام آباد گئے تو یہ فرار ہو گئے۔انہوںنے کہاکہ اسپیکر کو کہوں گا استعفے ہمارا آئینی حق ہے ،قبول کریں اور ملک میں انتخابات کرائیں ۔جو حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار نہیں وہ عام انتخابات کیا کرائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…