ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈیوڈ وارنر نے ایک ہی روز میں دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2022 |

میلبرن( این این آئی) آسٹریلیا کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک ہی روز میں دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، وہ 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بیٹر بن گئے۔ڈیوڈ وارنر 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے گزشتہ برس ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ڈیوڈ وارنر 200رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، وہ ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ڈیوڈ وارنر نے میلبرن کرکٹ گرایونڈ میں کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کی۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دسویں بیٹر ہیں۔پاکستان کے جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں جبکہ اس فہرست میں کولن کاوڈرے، گورڈن گرینچ، ایلک اسٹیورٹ اور رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ، ہاشم آملہ اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…