ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں انڈر19 کے تین کھلاڑی شامل

datetime 27  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے ایج گروپ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین نو عمر کھلاڑیوں کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔کھلاڑیوں میں ملتان کے آلرانڈر عرفات منہاس، ڈیرہ مراد جمالی کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین باسط علی

اور فیصل آباد کے فاسٹ بالر محمد ذیشان شامل ہیں تاہم یہ کھلاڑی انتخاب کے لیے زیر غور نہیں آئیں گے۔پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی نشوونما اور حوصلہ افزائی کے لیے اپنی حکمت عملی اور وژن کے طور پر کیا گیا ہے، شاہد آفریدی کی سربراہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تین ٹاپ پرفارمرز کو شامل کرنے کا مقصد انہیں بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم صرف موجودہ صورت حال ہی کو نہیں دیکھ رہے بلکہ مستقبل پر بھی نظر رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے اپنی عمر کے گروپ کرکٹ سے تین ٹاپ پرفارمرز کو شامل کیا ہے تاکہ وہ قومی ٹیم میں اسٹارز کے ساتھ وقت گزار سکیں اور ہائی پریشر میچز کی منصوبہ بندی اور تیاری کا طریقہ سیکھ سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ تینوں کھلاڑی انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے لیکن یہ اقدام ان کی پیشرفت کو تیزی سے ٹریک کرے گا اور انہیں اعلی درجے کی کرکٹ کی سختیوں اور تقاضوں کے بارے میں بہتر آگاہی، سمجھ اور معلومات فراہم کرے گا۔عرفات منہاس کو پاکستان جونیئر لیگ کا بہترین آل رانڈر قرار دیا گیا تھا، انہوں نے گوادر شارک کی جانب سے 178 رنز بنائے اور نو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بہاولپور رائلز کے باسط علی کو 379 رنز اسکور کرنے پر پی جے ایل کا بہترین کھلاڑی اور بہترین بیٹر قرار دیا گیا تھا، انہوں نے نومبر میں ملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف انڈر 19 سیریز میں بھی شرکت کی تھی، پی جے ایل میں باسط کے ساتھی ذیشان 14 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا بہترین بولر قرار پائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…