اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

عوام مہنگائی سے مرنے لگے حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کم نہ ہوسکیں، ایسی ایسی مفت سہولیات کہ جان کرآنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معاشی مشکلات میں گھرے ملک کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے ‘سادگی اپناؤ توانائی بچاؤ مہم’ کی قلعی کھول دی، متعدد حکومتی شخصیات کابینہ ڈویژن کی قیمتی گاڑیاں استعمال کر رہی ہیں جن میں 3 سابق وزراء اعظم سمیت 14 اہم لوگ شامل ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کے زیر استعمال وفاقی حکومت کی 2 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جن میں لینڈ کروزر 2017 اور لینڈ کروزر 2015 شامل ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کے پاس یہ دونوں بلٹ پروف گاڑیاں ایک بطور سابق وزیر اعظم اور ایک موجودہ سپیکر کی حیثیت سے ہے۔دستاویز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کے کابینہ ڈویژن کی الگ الگ بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو جیپ 2016 گاڑیاں زیر استعمال ہیں، موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے پاس بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر 2017 ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ بھی کابینہ ڈویژن کی بلٹ پروف جیپ 2016 استعمال کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بھی بلٹ پروف لینڈ کروزر 2015 ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بلٹ پروف لینڈ کروزر 2015، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بلٹ پروف لینڈ کروزر 2015، مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود بلٹ پروف لینڈ کروزر، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان بلٹ پروف لینڈ کروزر 2015 استعمال کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے بھی بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو 2016 زیر استعمال ہے اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بلٹ پروف ٹویوٹا لیکسس جیپ 2013 استعمال کر رہے ہیں، ان شخصیات کو بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی کی وزیر اعظم نے منظوری دی، کابینہ ڈویژن نے ان شخصیات کو لاحق خطرات کے تناظر میں بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کررکھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…