لاہور (آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بیدیاں کے مقام پر میجر عزیز بھٹی شہید کی یادگار کا دورہ کیا۔انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد میں وزیراعظم نے میجر عزیز بھٹی شہید کے خاندان کے افراد اور مقامی افراد سے ملاقات کی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی جنگ میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے بی آر بی نہر کے قریب جام شہادت نوش کیا تھا۔دریں اثنائ وزیراعظم نواز شریف لاہور میں کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہید کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف خانزادہ کی خدمات کو سراہا جو گذشتہ مہینے دہشتگردی کے ایک حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ نواز شریف نے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ بھیکی۔