جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ریاست کو نوٹس جاری

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر ریاست کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،

چیف جسٹس عامر فاروق نے رہنما تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی، اعظم سواتی کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے بابراعوان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کئے، اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا، تفتیش کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف ثبوت نہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹیشنز کی عمر 75 سال اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے،عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر ریاست کو نوٹس جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…