اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشیر خا رجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ افغانستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف شواہدپیش نہیں کرسکا۔دورہ کابل کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو گزشتہ ماہ کابل کے قریب ہونے والے حملے میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا شبہ ہے تاہم افغانستان اس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔